چکمگلورو:۔سابق قانون ساز کونسل کے رکن گایتری شانتی گوڈا نے الزام لگایا کہ بی جے پی اورجے ڈی ایس گورنر کے ذریعے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش کر رہی ہے،بے داغ سیاستدان جس نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی بھی اپنے سیاسی دامن میں داغ نہیں لگنے دیا،ایسے سیاستدان پر اس طرح کے الزامات برداشت نہیں کئے جا ئینگے ۔انہوں نے آج سکرایہ پٹنم میں بلاک کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف غیر قانونی مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کے گورنر کے فیصلے کی مذمت کے لیے منعقدہ احتجاج میں شرکت کی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے اختیار کو برداشت نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی وجے ڈی ایس ریاست میں کانگریس حکومت کو برداشت نہیں کررہی ہے،جس پر مسلسل وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کانگریس حکومت پر بےجا الزامات عائدکررہی ہے۔ مرکزی حکومت ملک کی مختلف ریاستوں میں غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ کے خلاف مداخلت اور سازش کر رہی ہے۔ سی ایم سدارامیا موڈا گھوٹالے میں ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ ان کے خلاف بی جے پی وجے ڈی ایس کے اقدام کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وجے ڈی ایس اس وہم میں ہیں کہ وہ سدارامیا کے بارے میں سازش کر کے سدارامیا کو جیل بھیج دیں گے جو بدعنوانی سے پاک انتظامیہ دے رہے ہیں۔اس سے قبل مظاہرین نے بلاک کانگریس کے دفتر سے احتجاجی ریالی نکالی اورگورنر کا پتلا جلا کر احتجاج کیا ۔ احتجاج میں ضلع کانگریس کےڈاکٹر ڈی ایل وجئے کمار، ایم ایل مورتی، رویش بسپا، ایچ پی منجے گوڑا، مدھیمانی ستیش، کے ایس شانتی گوڑا،سچن، پرکاش رائے، اپو، گنیش، نوین، کے بھرت، پرساد ، وسیم میونسپل کائونسلر موجودتھے ۔
