نوجوان اللہ سے رجوع کریں تبھی کامیابی مل سکتی ہے : ڈاکٹر طہٰ متین

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

سالیڈیٹری یوتھ مومنٹ کی جانب سے منعقدہ یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

شیموگہ /شرالکوپہ:۔ نوجوان بے حیائی اور ننگاپن کا شکار ہورہے ہیں ، یہ حالات صرف بڑے شہر وں کی نہیں ہے بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی دیکھا جارہا ہے ، نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انسانیت ختم ہورہی ہے ، اس بات کااظہار جماعت اسلامی ہند کے سنٹرل اڈوائزری کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد طہٰ متین نے کیا ہے ۔ ضلع کے شرالکپہ ٹائو ن میں سالیڈیٹری یوتھ مومنٹ کی جانب سے منعقدہ ضلعی یوتھ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی حالات بھی پریشان کن ہیں ، ہر کوئی بدعنوانی میں ملوث ہے ، سیاسی میں جانے والے بھی کبھی کانگریس کا رخ کرتے ہیں تو کبھی جے ڈی یس کا رخ کرتے ہیں ، مادہ پرستی عروج پر ہے ۔ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم جو چاہے کریں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، جبکہ ہر معاملے کو اللہ کے یہاں پوچھ ہے ۔ آج بھائی بھائی کی خبر نہیں ہے ، ایسی دنیا میں ہم جی رہے ہیں ، ان حالات میں کچھ لوگ جو سوچتے ہیں کہ یہ ڈاکٹر پیسوں کا خواہشمند کیوں ہے ، سیاست دان عہدوں کا خواہشمند کیوں ہے ، اسکی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں لوگ ایک نظریہ لے کر جی رہی ہے جس میں اخلاقی اقدار ، جنت ، جہنم اور آخرت کا احساس نہیں ہے ۔ نوجوان رات بھر موبائل سے جڑے ہوئے ہیں ، اپنی خواہشات کا غلام بناہواہے ، نہ ماں باپ اور خاندان کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ اب بھی کچھ لوگ ہیں جن میں روح بچی ہوئی جس میں خوف خداباقی ہے ، اخلاقیات باقی ہیں ، رسول ﷺ سے محبت باقی ہے ایسے لوگ فلاح پانے والوں میں سے ہیں ۔ جس کو اللہ کی رحمت ملتی ہے اس کو سب مل جاتاہے ۔دنیامیں مختلف قسم کے ظلم و ستم ہورہے ہیں ، ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے والوں سے بھی اللہ سوال کریگا کہ تم نے اس پر آواز نہیں اٹھائی تھی ۔ جب تک اللہ سے کنکشن نہیں ہوتا اس وقت کامیابی ممکن نہیں ہے ۔ لوگوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ سے ڈرو، اللہ کو ایسے لوگ پسند نہیں جو جھوٹ بولتےہیں اور گندگی اختیار کرتے ہیں ۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ نیکی کر دریا میں ڈال ، لیکن اب نیکی کر میڈیا میں ڈال کر کاقصہ چل رہاہے ۔ سالیڈیٹری یوتھ مومنٹ کے نوجوانو ں کوچا ہئے کہ وہ ایسی حرکتوں کو انجام نہ دیں بلکہ نیکی کو اللہ کی رضاکے لئے انجام دیں ۔ اس مو قع پر کرناٹکا سالیڈیٹری یوتھ مومنٹ کےریاستی صدر لبید شافی صدارتی کلمات پیش کئے ۔ جلسے کے آغاز میں سالیڈیٹری یوتھ مومنٹ کے ضلعی صدرفاروق تیرتہلی نے تمہیدی کلمات پیش کئے ، جلسے کی نظامت محمد آصف شرالکوپہ نے کی ۔اسٹیج پر سہیل احمد، رفیق تیرتہلی ، حبیب اللہ شیموگہ وغیرہ موجود تھے ۔