کولار:۔سماجی اور تعلیمی ذات پر مبنی سروے کے لیے تعینات کی گئی ایک خاتون ٹیچر نرساپور گاؤں سے لاپتہ ہو گئی ہیں۔کے بی ہوسہلی اسکول کی ٹیچر اختر بیگم(50)وہ خاتون ہیں جو لاپتہ ہوئی ہیں۔ وہ کولار شہر کے مہالکشمی لے آؤٹ میں رہائش پذیر تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ خاندانوں سے مناسب رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیچر ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ پیر کی صبح سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اپنا موبائل گھر پر چھوڑ کر صرف شناخت کارڈ لے کر سروے کے لیے گئی تھیں۔ عملہ، افسران اور خاندان والے ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ان کے شوہر شوکت علی نے کولار شہر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔ضلعی افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹیچر کے گھر عملہ بھیجا گیا ہے جو معلوماتاکٹھا کر رہا ہے۔
