شیموگہ: شہر کے تین نوجوانوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اسے واقعی میں سراہایا جاسکتا ہے۔ دراصل شراوتی نگر چینل کے علاقے میں نہایت فلمی انداز میںدو لوٹیرے کا پیچھا کرکے اسکو پکڑنے کا کا کارنامہ انجام دیا گیا ہے۔ دوڈپیٹے پولیس تھانے کے حدود میں پیش آئی اس واردات کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ نندی پیٹرول بنک پر پیٹرول بھرنے آئے ہوئے ایک بائک سوارکے ہاتھ سےکسی نے موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگ گئے تھے اور آگے جاکر انہیں دو لوٹیروں نے ایک موٹر بائک سوار کو چاقو دکھاکرموٹربائک چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ان لوگوں کی حرکت پر نگاہ رکھے ہوئے راجیش ، منجواور ایک نوجوان نے ان لوٹیروں کا فلمی اسٹائل میں پیچھا کیا اورجب تک وہ ہاتھ نہیں آجاتے تب تک انکی بائک کاپیچھا کرتے رہے اوربلآخر شراوتی نگر چیانل کے قریب ایک نوجوان کو پکڑ نے میں کامیاب ہوئےاورایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔ملزم نوجوان کی شناخت شیواکے طور پر سامنے آئی ہے۔فرارنوجوان کی شناخت آنند کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دونوں لوٹیرے شراوتی نگر کے نوجوان بتائے گئے ہیں۔ انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں نوجوانوں کو گانجے کا عادی بتایا جارہا ہے۔
