شیموگہ:۔ابو ظہبی انٹرنیشنل اسکول میں ایچ آر مینجر کی ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر بھدراوتی کے ایک ساکن کو آن لائن میں دھوکے کا شکاربنایاگیاہے۔اس شخص نے آن لائن کے ذریعہ 4 لاکھ 45 ہزار روپئے کھودینے کا معاملہ بھدراوتی کے نیو ٹائون پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ بھدراوتی کے رہنے والے ایک طالب العلم جوہماچل پردیش کے شملہ میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ اس شخص کے ای میل پر کسی نے ابودابی انٹرنیشنل اسکول میں ایچ آر مینجر کی پوسٹ خالی ہے اس کو حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسا پیغام ملا۔واضح ہوکہ شاطر جعلساز معصوم لوگوں کو اعتماد میں لینے کیلئے کئی طرح کے طریقے اپناتے ہیں کچھ اسی طرح بھدراوتی کے اس شخص کے ساتھ ہوا اس نے انٹرنیشنل اسکول میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے جعلسازوں نے آن لائن انٹرویو بھی لیا تھااور میڈیکل انشورینس،بنانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔ اسکے لئے 45 ہزار روپئے خرچ ہونے کی بات کہی گئی۔ بعدازاںکسی نے موبائل فون کے ذریعہ بتایا کہ وہ بینک مینجرہے اورمیڈیکل انشورینس بنانے اور ویزاء بنانے کی بات کہتے ہوئے جملہ 3 لوگوں نے اس شخص سے رابطہ کیا ۔ بعدازاں بھدراوتی کے اس طالب العلم کومزید دو میل موصول ہوئے جس میں بتایا گیا کہ آپ ابودابی انٹرنیشنل اسکول میںبطور ایچ آر مینجر کی پوسٹ پر منتخب ہوئے ہیں اور آڈر کاپی مسیج کی گئی ہے۔اس مسیج کے بعد طالب العلم خوش تھاکہ اسے ایک بہترین اسکول میں ملازمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اسی خوشی میں اس نے اپنے بنگلور ، بھدراوتی اور اُتر پردیش کے بینک کھاتےسے 4 لاکھ 45 ہزار روپئےانٹرویو لینے والے افراد کے اکائونٹ نمبر پر منتقل کردئے۔ بعدازاں جب اس شخص نے معلومات حاصل کرنا چاہا توجواب ملا کہ اسطرح کا کوئی بھی انٹرویو نہیں ہوا ہے۔ جس کے پیش نظر اس نے موبائل اورای میل پر میسج کرکے بتایا کہ وہ اب یہ کام نہیں چاہتا اوراسکی رقم واپس کردیں لیکن جعلسازوں نے رقم واپس نہیں مل سکتی ہے کہتےہوئے طالب العلم کا ای میل اور موبائل نمبر بلاک کردیا ہے۔اس معاملے کو بھدراوتی نیوٹائون پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
