گھریلو کام کیلئے رکھی گئی خاتون نکلی چور: 5کلو 600 گرام چاندی لیکر فرار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔گھریلو کام کرنے کا فریب دےکر چور کے لباس میں پہنچی خاتون نے ایک بزرگ جو ڑے کولوٹ کر فرار ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔خاتون نے مکان سے قریب 5 کلو650 گرام چاندی کا سامان اورایک سوٹ کیس لیکر فرار ہوئی ہے۔ یہ واردات گاندھی نگر اےبلاک میں رونما ہوئی ہے۔یہاں کے مقامی منجوشری بلڈنگ میں ناگرتنما (75) کے شوہر کی طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے آن لائن کے ذریعہ ناگیش نامی شخص سے رابطہ کرتے ہوئے اس شخص کے ذریعہ چنگیری کی رہنے والی اوما نامی خاتون کو گھر کے کام کیلئے رکھاتھا۔ یہ خاتون 10 سے 12 دن قبل ہی کام پر رکھی گئی تھی۔ چور کے لباس میں چھپی اس خاتون نے اپنے ہی مالک کے گھر سے چاندی سے بنی ہوئی پلیٹ، لوٹا، دیپک، جیسی کئی ساری پوجا کیلئے رکھا جانے والاقیمتی سامان سمیت ایک سوٹ کیس لیکر فرار ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف ناگرتنا نےجئے نگر پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروادی ہے۔ سرقہ کئے گئے سامان کی مجموعی قیمت 86500 بتائی گئی ہے۔