شیموگہ: ۔پچھلے دوسالوں میں کوروناوائرس کی مہلک وباء کی وجہ سے کئی خاندانوں نےاپنوں کو کھوچکے ہیں ۔اس وباء نے ہمارے کئی بھائی، بہنوں کو اپنی چپیٹ میں لےلیا ہے۔ ہماری آپ سے گذارش ہے کہ جولوگ انتقال ہوجاتے ہیں ان کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو فوراً ہی حاصل کرلیں ۔ کیونکہ اگر آپ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دیرکرتے ہیں توایسی صورت میں آپ کو اپنے مرحومین کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملےگی،اس لئےمرحومین کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیلئے اولین ترجیح دیں۔ اس بات کی اپیل میونسپالٹی صدیق نے کی ہے۔انہوںنے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں تو آپ کو کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنی ہوگی اور مرحومین کے نام سے اخبارات میں نام شائع کروانے ہونگے، کورٹ کچہری کے چکر کاٹنے پڑسکتے ہیں اور بھی کئی ایسےحالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا ان تمام باتوں سے بچنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ ہمارے کسی اپنے کی موت ہوجاتی ہے تو سب سے پہلے ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کو ترجیح دیں۔انہوں نے اس بات کی بھی گذارش کی ہے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیکفیٹ، آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ، لیبر کارڈ، ترکاری تجارتی کارڈ، فروخت تجارتی کارڈ، بیوپاری کارڈ بنانے کیلئےسابق کارپوریٹر عبدالرحمان یا میونسپالٹی صدیق سے رابطہ کریں۔ گورنمنٹ فیس میں ہی یہ سارے کام انجام دئے جائینگے۔مزید معلومات کیلئے اس نمبر پررابطہ کریں۔ 9880078698
