ہوشیار،خبردار،محتاط؛ضلع کو آرہے ہیں جانوروں کے وزیر

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
قربانی کے جانوروں کی نمائش نہ کریں ورنہ بجرنگ دل والے ہوسکتے ہیں شریر
شیموگہ:۔کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھوچوہان اسی مہینے کی16 تاریخ کو شیموگہ کادورہ کرنے والے ہیں اوروہ اپنے دورے میں انسداد گائوکشی قانون کے نفاذ کے تعلق سے بھی شیموگہ ضلع کے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔ایسے میں بقر عیدکے موقع پر قربانی کیلئے لائے گئے بڑے جانوروں کی حفاظت کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے،کیونکہ وزیر کی آمدکے موقع پر گائوکشی کو مدعہ بنا کر بجرنگ دل کے لیڈران ہوسکتے ہیں شریر،اور جانوروں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔16 جولائی سےدو روزہ دورے میں پربھو چوہان ضلع کے مختلف گائو شالئوں کا دور کرینگے اور یہاں کے انتظامات کے سلسلے میں افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے۔16جولائی کو ایس پی اور ڈی سی کے ساتھ ہونے والی نشست میں وہ گائوکشی قانون کے تعلق سےتبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ایسے موقع پر بجرنگ دل کے لیڈروں کی جانب سے گائوکشی کو بنیاد بنا کر کچھ بڑی حرکتیں کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے اور ممکن یہ ہے کہ ریاستی وزیر اس قانون کو نافذ کرنے کے بارے میں بنیاد بنا کر بقرعیدکے موقع پر روکاٹیں کھڑی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب یہ دیکھا جارہاہے کہ قربانی دینے والے لوگ ہر قدم پر پریشانی ہونے کے باوجود جانوروں کی نمائش کرنا،غیروں کے محلوں میں بڑے جانوروں کاجلوس نکالنااورسوشیل میڈیاپرجانوروں کی تصاویر ڈالنا عام بات ہے،لیکن اس دفعہ ایسی حرکتیں کرنے سے بڑی پریشانی ہوسکتی ہے،اس لئے محتاط رہناوقت کی سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے،ورنہ جانوروں کے وزیر مسلمانوں کابُرا حشر کرواسکتےہیں۔