بی محمد خالد ،جماعت اسلامی ہند کے ایچ آر ایس کے زونل لیڈرہیں،شرالکوپہ میں جنم لینے والے محمد خالدنے ہمیشہ سے ہی قوم وملت اور انسانیت کیلئے کام کرنے میں اپنا وقت صرف کیاہے۔محمد خالد نے بےشمار ایسی خدمات انجام دی ہیں،جو انسانیت کیلئے مثال بنی ہیں،مذہبی اتحاد اور بھائی چارگی کیلئے انہوںنے بڑے پیمانے پر کام کیاہے۔ملک کے مختلف مقامات پر جب بھی قدرتی آفات یعنی نایچورل ڈیزآسٹر ہوئے تو وہ جماعت اسلامی ہند کے ایچ آر ایس کی ٹیم میں شامل ہوکر خدمت کرنے پہنچے۔شیموگہ میں بھی وہ مسلسل خدمتِ خلق کو انجام دے رہے ہیں۔خاموشی کے ساتھ خدمت خلق کو انجام دینےو الے محمد خالدکو اہل شیموگہ کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیںاور انہیں روزنامہ آج کاانقلاب کی طرف سے تہنیت پیش کی گئی۔
