بنگلورو:۔ایس ایس ایل سی امتحانات کیلئے کرناٹکا ہائی کورٹ نے ہر ی جھنڈی دکھا دی ہے۔کوروناکے دوران طلباء کیلئے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا اہتمام کیاگیاہے اور یہ امتحانات19 تا22جولائی کے درمیان انجام دئیے جائینگے۔مگر ان امتحانات کو منسوخ کرنے کیلئے عوامی مفادِعامہ یعنی پی آئی ایل دائرکی گئی تھی ،جس میں درخواست کی گئی تھی کہ جس طرح سے پی یو سی،سی بی ایس ای کے امتحانات منسوخ ہوئے ہیں،بالکل اسی طرح سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات بھی منسوخ کئے جائیں۔اس پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کیاتھا،حکومت نے آج اپنا جواب عدالت میں دائرکیاجس میں بتایاکہ اس وقت ریاست میں کوروناکی شرح48.1 ہے اور امتحان کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیارکئے گئے ہیں،سوالات کا پرچہ بھی آپشنل میٹھڈ پررہے گا جس سے طلباء کو کوئی پریشانی نہیں رہے گی۔جسٹس ناگررتنا اور جسٹس سنجیوکمار پر مشتمل دورکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ طلباء کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے امتحان لینا ضروری ہے،حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس اوپی پر عمل کرتے ہوئے امتحان لیاجائے۔طلباء پر زیادہ دبائو نہ پڑے اس کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اختیارکئے جائیں اور طئے شدہ وقت میں امتحان کو عمل میں لایاجائے۔
