کاٹھمنڈو:۔نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا پانچویں بار ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔ یہ معلومات میڈیا رپورٹس میں دی گئیں۔ ’دی ہمالیائی ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے انہیں آئین کے آرٹیکل 76 (5) کے تحت وزیر اعظم مقرر کیا۔ یہ پانچواں موقع ہے جب دیوبا (74) نیپال کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اقتدار میں واپس آئے ہیں۔ان کی تقرری پیر کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل میں آئی ہے جس نے کے پی شرما اولی کو ہٹاتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدے کے دعوے پر مہر ثبت کردی تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیبا کو صدر کے دفتر نے اپنی تقرری کے بارے میں بتایا تھا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حلف برداری کب ہوگی، کیونکہ اس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سے قبل دیوبا چار بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ پہلی بار ستمبر مارچ1995- 1997، دوسری بار جولائی 2001 سے اکتوبر 2002، تیسری بار جون 2004 سے فروری 2005 اور چوتھی بار جون 2017 سے فروری 2018 تک۔ آئینی شق کے تحت دیوبا کو وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کے 30 دن کے اندر ایوان میں اعتماد کا ووٹ جیتنا پڑیگا۔
