داونگیرے:۔ ملک کی بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے ایک آئی اے یس افسر نے صحافیوں کی پٹائی کردی جس کی داونگیرے پیپلز لائرس گلڈنے کڑی مذمت کی ۔گلڈ کے کنوینر اڈوکیٹ انیس پاشاہ نے صحافیوں پر حملے کو جمہوریت پر حملہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ ملک میں بی جے پی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں کا پردہ فاش ہونے کے خوف سے صحافیوں پر حملہ کیا گیا ہے ایک سرکاری افسر کے ذریعہ صحافیوں کے کیمرے توڑ کر صحافیوں کی پٹائی کی یہ صحافت پر حملہ ہے جو ملک کی جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے ۔پیپلز لائرس گلڈ اس افسر کو گرفتار کرنے اور اس کو نوکری سے معطل کرنے کی مانگ کرتی ہے سکیولر ذہین اور انصاف پسند اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی ہےکہ وہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔
