شیموگہ:۔ضلع کے مختلف محکموں کے ذریعہ جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے مختص کردہ فنڈکا وقت پر استعمال کرتے ہوئے توقع کے مطابق ترقی لانےکا مطالبہ ضلع نگران کار سکریٹری ڈاکٹر ایس سیلوا کمار نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ضلع پنچایت کے عبد االنظیرصاحب ہال میں مانسونی بارش، سیلاب اور دیگر ترقیاتی کاموں اور ضلع میں عملدرآمدترقیاتی کاموںکی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس نشست کی صدارت کرتے ہوئے سیلوا کمار نے کہا کہ ضلع پنچایت کے حدود میں 24 محکموں میں سے 362.94 لاکھ مالیت والے کاموں کا آغاز ،سال 2021-22 کے تحت وزیر اعلیٰ گرامین سڑک منصوبےمیں 5.56 کروڑکے 79ترقیاتی کام ، سال22۔2021 کے تحت ضلع پنچایت کےحدود میں 55 تالابوں کی ترقی کیلئے 57.3کروڑ کی امداد، ضلع پنچایت قانونی امداد کے تحت 72.5کروڑ کی مالیت پر 127 کاموں کیلئے منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں موجود ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار نے بتایا کہ ضلع میں گذشتہ مہینے کے مقابلے 79فیصد اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 461 فیصد بارش کی پیمائش میںاضافہ درج کیا گیا ہے۔ ضلع کے تمام تعلقوں میں ہورہی شدید بارش سےانسان اورجانوروں کی زندگیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔اسکی معلومات جمع کرتے ہوئے فوری اسکی رپورٹ دینے کیلئےمتعلقہ تعلقوں میں تحصیلداروں کے ذریعہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکانات کے منہدم ہونے، فصلوں کے نقصانات سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کا مشورہ دیا ۔شکاری پورکی کامادیوتھی ندی، سوربا کی وردا ندی اورتیرتھ ہلی کی ندیاںبھر کر خطرے کے نشان کو پہنچنے کی معلومات موصول ہوئیں ہیں۔ اس سے خطرے کے دائرے میں آنے والےرہائشی علاقوں کے لوگوں کو باحفاظت کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کیلئے تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ آج انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم آج شام ضلع میں پہنچے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں بارش کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہتا ہے تو عوام کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانےکا ارادہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات کے متعلق معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پرقابو پانے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے پر متعلقہ محکموں کے افسران کو معلومات سخت ہدایت دی گئی ہے۔ نشست میںضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی، ایس پی بی ایم لکشمی پرساد، سمیت متعدد محکموں کے ضلعی سطح کےسینئرافسران موجودتھے۔
