نقلی اشیاء کا کاروبارہورہا ہے سرِبازار، شیموگہ میں چھاپے 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: شیموگہ پولیس نے آج صبح شہر کے گاندھی بازار میں چھاپا مارتے ہوئے برانڈیڈ ناریل کے تیل کی نقلی بوتلوں کو ضبط کیا ہے۔ شہر میں نقلی اشیاء کے تعلق سے چھاپہ ماری کا معاملہ کئی دنوں بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ پولیس ایسے چھاپوں کو ترجیح نہیں دیتی تھی، جس کی وجہ سے نقلی اشیاء کے کاروبار کو انجام دینے والوں کے حوصلے بلند ہیں۔ شہر کے گاندھی بازار میںنہ صرف نقلی روزمرہ کی اشیاء فروخت کئے جاتے ہیں بلکہ الیکٹرانکس کی اشیاء ، برانڈیڈ کپڑے، فینسی میٹرئل ، کاسمیٹکس سمیت اوربھی کئی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں جن پر برانڈیڈ کمپنیوں کا مارک رہتا ہےاور اسکی تیاری بھی ہو بہو اصلی اشیاء کی طرح ہی ہوتی ہے۔ شہر کے گاندھی بازار میں مارواڑیوں کی دکانوں میں اسطرح کی اشیاء کی فروخت عام بات ہے ، لیکن لوگ اصلی اورنقلی میں پہچان کرنے سے خاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ 2 روپئے کے شیمو کو 200 روپئے میں فروخت کی جاتی ہیں۔ جبکہ برانڈیڈپرفیوم ، شیمپواور لوشنس جو نہایت قیمتی ہوتے ہیں انکی نقل بناکر کم قیمت میں یا پھر آفر کی شکل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ حالانکہ ایسے معاملات سے نمٹنے کا کام فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کا بھی ہے، لیکن انکی جانب سے کوئی پہل نہیں ہورہی ہے۔ اچانک نقلی ناریل کے تیل کو ضبط کرتے ہوئےدھوکے بازوں کو ہلاکے رکھا ہے۔ اگر محکمہ پولیس اس کام کو مزید آگے تک لے جائے مزید دھوکے بازو کو گرفتا رکیا جاسکتا ہے اورمنافع خوروں اور دھوکے بازوں پر لگام کسی جاسکتی ہے۔