بنگلورو: الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین عمر اسماعیل خان کی قیادت میں سوسائٹی کے ایک اہم وفد نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوراقلیتی طلباء کی تعلیم، اقلیتی طلباء کے مسائل اورریاستی حکومت سے اقلیتی طلباء کو فراہم کردہ اسکالرشپ نیز دیگر سہولتوں کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کی گئی۔ اقلیتی تعلیمی اداروں اوراعلیٰ تعلیم حاصل کررہے اقلیتی طلباء کو درپیش مسائل ،چیرمین میناریٹی کمیشن کےآگے پیش کرکے کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھاکر اقلیتی تعلیمی اداروں اورطلباء کو حکومت سےجاری کردہ یہ ساری سہولتیں فراہم کروانے کی درخواست کی ہے۔اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبدالعظیم نے اس ملاقات کے دوران الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کےچیئرمین عمر اسماعیل خان کو حکومت سے اقلیتی طلباء اور تعلیمی اداروں کیلئے حکومت سے جاری کردہ اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اوربتایا کہ اریو اسکیم ، نیشنل اور سیسی اسکالرشپ جیسی سرکاری اسکیموں سے بھی اقلیتی تعلیمی اداروں اورطلباء کو معلومات فراہم کرنے اور رہنمائی کرنے کے سلسلے میں وہ محکمہ کے ذمہ داروں سے بات کریں گے۔ اس دوران چیئرمین عبدالعظیم نے وفد کو یہ یقین بھی دلایا کہ وہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کیلئے حکومت سے جو بھی امداد اورسہولیات ہوسکتی ہے ۔ فراہم کرنے کیلئے پوری کوشش کریںگے۔ اقلیتی کمیشن چیئرمین عبدالعظیم نے الامین ایجوکیشنل سوسائٹی اورمرحوم ڈاکٹر ممتااحمد خان اوران کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کی خدمات کی سراہنا کی اور یقین دلایا کہ اس عظیم تعلیمی ادارہ کو مزید پروان چڑھانےکیلئے وہ حکومت سے جو بھی امداد اورسہولیتیں ممکن ہیں فراہم کرنے کی کوشش کریںگے۔ اس موقع پر ذوالفقار علی، ہمایوں ودیگر موجودتھے۔
