کابل:۔افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع سیدآباد کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں طالبان حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکا اہلِ تشیع مکتبہ فکر کی مسجد میں ہوا۔افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔
