شیموگہ میڈیکل کالج میں مرض قلب کا معیاری علاج دستیاب: ڈاکٹر منجوناتھ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :شیموگہ میڈیکل کالج میں قلبی امراض کیلئے معیاری علاج کی سہولیات دستیاب ہیں ۔اس بات کا اظہار جئے دیوا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سی این منجوناتھ نے کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو شیموگہ میڈیکل کالج کے سپر اسپیشالیٹی اسپتال میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کیاتھ لیاب میںصبح پانچ مریضوں کو اینجیوگرام ، اینجیو پلاسٹی اور اسٹنٹ امپلانٹیشن تھراپی کامیابی سےکی گئی ہے۔ یہ انتہائی جدید آلات ، 3ماہرین امراض قلب اور تکنیکی ماہرین اور دل کی بیماری کے علاج کیلئے درکار تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ 50بستر کی گنجائش پر کیاتھ لیاب کاآغاز نہ صرف ضلع شیموگہ کیلئےبلکہ پڑوسی اضلاع کے مریضوں کیلئے بھی اعلیٰ معیار کا قلبی علاج مہیا کرے گا۔شیموگہ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سدپا نےبات کرتے ہوئے کہا کہ کیاتھ لیاب میں بی پی ایل کارڈ ہولڈرزکیلئے پوری طرح مفت علاج دستیاب ہےاور آروگیہ کرناٹکاکارڈ ہولڈرز اور باقی عوام کورعایتی قیمت پر معیاری علاج فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹررویندرناتھ، شیموگہ میڈیکل کالج کے ماہرین قلب ڈاکٹرویرپاکشپا، ڈاکٹر پرمیشورپا، ڈاکٹر مہیش، ڈاکٹر شری دھر، انتظامیائی آفیسرشیوکمار وغیرہ موجودتھے۔