بنگلور:۔ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ ریاست میں آٹھویں کلاس تک کلاسیں شروع کرنے کے کئی والدین کے مطالبے پر 30 اگست کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 30/ اگست کو وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ماہرین تعلیم اور صحت کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ یہاں تک کہ اگر کچھ لوگ اسکول کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کورونا وبا کی ممکنہ تیسری لہر کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری سکول کھولنے سے پہلے وسیع مشاورت کی ضرورت ہے۔ چونکہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس لیے جلد فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہنہم جماعت سے بارہویں کی کلاسیں 23 اگست سے شروع ہورہی ہیں۔ اس سے پہلے اساتذہ کی 100 فیصد ویکسینیشن کی جائے گی۔ نیز وبائی امراض کے پیش نظر اعلان کردہ تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
