بنگلورو:۔کرناٹکااسٹیٹ ریزرو پولیس میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو اب سیول پولیس میں بھی خدمات انجام دینے کاموقع دیاجائیگا۔یہ موقع ریاست کے وزاتی داخلہ نے فراہم کیاہے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے یہ مطالبہ رہاہے کہ کے ایس آرپی،سی اے آراور ڈی اے آر میں پانچ سال خدمات انجام دینے کے بعد سیول پولیس میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیاجائے۔اس کیلئے موجودہ قوانین میں ترمیم لائی جائیگی۔یہ تصدیق کرناٹکا پولیس کے ڈی جی پی پروین سود نے کی ہے۔انہوں نے یہاں کے ایس آرپی کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ یونیٹی میاروتھن کا افتتاح کرتےہوئے کہاکہ ریزرو ۔آرم پولیس کی جانب سے کئی سالوں سے مطالبہ رہاہے کہ انہیں سیول پولیس میں بھی خدمات انجام دینے کاموقع دیاجائے،اس مطالبے کو پوراکرنے کیلئے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اسی طرح سے اسپورٹس کوٹابھی طئے کیاجائیگا،پولیس میں دو فیصد تقرری اسپورٹس کوٹے کیلئے مقررکی جائیگی۔
