ملت تعلیمی ادارے میں کووئڈ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے 75 ویں یوم آزادی منائی گئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔شہر کے باشاہ نگر میں واقع معروف ملت تعلیمی میں ادارے میں 75 ویں یو م ازادی تقریب میں علم کشائی کے بعد ادارے  کے بانی و سکریٹری سید سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے  ملک کو درپیش حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی کہا کہ پچھلے دوسالوں سے ساری دنیاں کو اپنے خوف میں مبتلا کی ہوئی مہلک وبا کورونا کی وجہ ساری انسانیت پریشان ہے ملک و قوم کا مستقبل طلباء جن کو آن لائن  کےذریعہ سے تعلیم کا نظا م جاری و ساری ہے مگر مادی ربط کے ساتھ جو چیز جڑی رہتی ہے وہ بہت مضبوط ہوتی ہے ان روان سالوں میں تعلیم کے معاملہ میں استاد اور شاگرد کے درمیان ربط کا فقدان جو ہورہا ہے اس  سےطلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی دوشواریا ں پیدا ہوسکتی ہیں استاد اور شاگرد کے ربط سے جو تعلیم حاصل ہوتی ہے وہ یقینا معاشرے پر اثر انداز ہوتی ہے اور استاد اور شاگر کے ربط کے بغیر جو تعلیم طلباء کو میسر آرہی ہے وہ طلباء کی سوچ پر منفی انداز میں اثر کررہی ہے ،یہ جو وبا ساری دنیاں مین کہرام مچائی ہوئی ہے اس خوف سے آج ہر کسی کو باہر نکلنے کی ضرورت ہے ،یہ وبا اب یوں ہی ختم تو ہونے والی ہے نہیں انسانوں کو اس وبا کو ساتھ لے کر زندگی بسر کرنے کے طور اپنانے کی ضرورت ہے،حکومتوں کی اور ماہرین طبعیات کی جانب سے جو ضوابط وقتا فوقتا ترتیب دیئے جائیں ان پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ماحول میں گھل مل کربھی اس وبا سے خوف کھائے بغیر زندگی بسر کرنے کی کوشش ہونی چاہیےویسے وزیر اعلیٰ نے بھی اس قسم کے اشارے دیے ہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی سمت اپنی فکر کا اظہار کیا ہے جو ایک بہترین سوچ ہے ،حکمرانوں کو بھی  اب چاہئے کہ اس وبا کا خوف پھیلانے والوں پر بھی نظر رکھنی چاہئے کہ اسی طرح کووئڈ ویکسین کے معاملہ میں بھی خوف کا ماحول بنا کر ویکسین لینے سے روکا جا رہاہے  ایسے عناصر بھی لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں ،اب کورونا کے ساتھ پورے احتیاط سے زندگی بسر کرنے کی سمت ہر کسی کو سوچنا ہوگا ورنہ ملک میں بے روزگاری ،تعلیم سے بیزاری ، جیسے حالات پید ہوئے تو ملک کی معیشت پر خطرات منڈلائیں گے۔اس موقع پر ادارے کے نائب سکریٹری ریاستی یوتھ کانگریس جنرل  سکرٹیری سید خالد احمد نے  سب سے پہلے ملک کی آزادی میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کی روحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ  طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ،مستقبل کی فکر ہر کسی کو ضروری ہے عوام کو چاہئے کہ تمام معاملات   میں احتیاط برتے حکومت کی جانب سے نافذ ضوابط کی اگر پاسداری ہر شخص کرتا تو آج ملک سے اس وبا کا خاتمہ ہوا ہوتا ،لوگوں کی لاپرواہیاں بھی کس قدر عجیب ہیں کہ ماسک لگانے ، سماجی دوری  اختیار کرنے، اور اپنے آپ کو ستھرا رکھنے کے لئے بھی پولس کو حرکت میں آنا پڑے کتنے شرم کی بات ،ہم عہد کریں کہ آج سے کووئڈ کی روک تھام سے متعلق جو بھی ضوابط نافذ ہیں ان پر سختی سے عمل کرین گے ،پچھلے دوسالوں سے اگر ہم سختی سے عمل کئے ہوتے تو یقینا ملک میں اس مہلک وبا پر قابو پالیا گیا ہوتا،اور آج اس حسین موقع پر ہمارے طلباء یوم ازادی کی اس تقریب میں ہمارے ساتھ ہوتے کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہر کوئی تعلیم کے معاملہ میں بیدار رہے اس ملک کو دنیاکے دوسرے ملکوں کے مقابل کھڑا ہونا تعلیم ہی واحد زینہ ہے جس سے  انسان کے اندر شعور بیدار ہوتا ہے اور شعور کے بیدار ہونے ہی میں ملک کی ترقی پنہا ں ہے ۔اس موقع پر یوم آزادی کی اس تقریب میں ادارے کے صدر یس ہیچ محمد انور صاحب ،  اڈمنسٹریٹر سید علی ، عبدالجبا ر ، کے علاوہ  ڈاکٹر ذاکر حسین فرسٹ گریڈ ڈگری کالیج پرنسپل خشتری بیگم ،یس کے اے ہیچ پی یو کالیج پرنسپل ذولقرنین ، ہائی اسکول میر مدرس ذاکر حسین، اردو لکچرار داود محسن ، کاشف اللہ ،وجئے کمار ، سید خالق ، فیاض احمد ، رحمت اللہ ،بشیر احمد ، اسمعیل ذبیع اللہ ،نبی صاحب ،سید عبالقادر ،فضل الرحمن،وغیرہ شریک رہے۔