سی ٹی روی جلد ہی وزیر بن جائیں : سدرامیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی رکن اسمبلی سی ٹی روی کے وزیر بننے کی دعا کی ہے۔ دراصل یہ دعا انہوں نے سی ٹی روی کے اس بیان پر کی ہے جس میں روی نے کہا تھا کہ سدرامیا کی زبان پر کالامسہ ہے اس لئے سدرامیا جو کچھ کہیں گے اسکا الٹا ہوگا۔ سدرامیا نےکہا کہ اگر روی یہ مانتے ہیں کہ میری زبان پر جو مسہ ہے اس سے ہر کام الٹاہوگا تو میں انکے لئے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی وزیر بن جائیں ۔ اس دوران سدرامیا نے کہا کہ بی جے پی کے جو جھوٹ ہیں ان جھوٹی باتوں کو عوام کے سامنے لانے کیلئے اب کانگریسوں کو کمربستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے تمام صدور، لیڈران وکارکنان اسکے لئے کام کریں۔ دوسال قبل ایک فیمیلی کیلئے کم ازکم 5 ہزار روپئے غریبی حالت سےکافی تھے ،لیکن آج 11 ہزار روپئے کم ازکم گھر خرچ کیلئے درکار ہیں۔ اگر ایک شخص ہردن ایک لیٹر پیٹرول اپنی موٹر بائک کو ڈلواتے ہیں تو انہیں سالانہ 37 سے 40 ہزار روپیوں کا خرچ اٹھانا ہوگا۔ اس میں سے 24 ہزار روپئے تو وہ حکومت کو ٹیکس کے طور پرادا کریںگے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور موجودہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دور میں رائج کئے گئے ٹیکس کی شرح میں بہت زیادہ فرق درج کیا جارہا ہے۔ اسی مدےکو عام لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔