پٹنہ:(انقلاب نیوز):۔ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے درمیان بہار کے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر ایک متنازعہ بیان دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ بھارت میں خوفزدہ ہیں ، انہیں افغانستان جانا چاہیے۔ وہاں پٹرول اور ڈیزل بھی سستے ہیں۔ انھوں نے نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہاہے کہ بھارت افغانستان کی صورتحال سے متاثر نہیں ہو گا ، لیکن جو لوگ بھارت میں خوف محسوس کر رہے ہیں ، انہیں افغانستان جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہاں جا کر وہ ہندوستان کی خوبیوں کے بارے میں جان لیں گے۔ جنگل میں بھی قانون ہے ، لیکن وہاں (افغانستان)کس قسم کا قانون ہوا ہے۔ جہاں نہ تو عورتوں کے حقوق ہیں ، وہاں لوگوں میں انتشار ہے۔ لوگوں کو اپنا وطن چھوڑ کر بھاگنا پڑرہاہے۔ لوگ ہوائی جہاز کے پروں پر بیٹھے بھاگ رہے تھے اور کچھ لوگ اس کی وجہ سے مر گئے۔ یہ سب بہت افسوسناک ہے۔ جنتا دل یونائیٹڈکے رہنما غلام رسول بلیاوی نے اس پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا گیا ، یہ لوگ دوبارہ تقسیم نہیںہوں گے ، اگر ہندوستان کے لوگ انتظام نہیں کرتے تو پھر بھارت بھی افغانستان اور طالبان بن جائے گا۔ لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں اور صرف ووٹوں کودیکھ رہے ہیں۔
