بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست میں جلد پرائمری اسکولوں کے آغازکیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،طلباء کو کوویڈکی نگیٹیو رپورٹ ضروری نہیں ہے۔اس بات کا اظہار پرائمری اور ہائی اسکول کے وزیر ناگیش نے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سائناٹیزکے بعدہی اسکولوں کاآغازکیاجائیگا،اسکولوں کا آغاز کرنے سے خطرہ زیادہ ہے،ماہرین کی سفارش پر اسکول کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ کوروناکی وجہ سے بچوں پر فی الوقت کوئی زیادہ مثبت اثرات نہیں ہونگے،پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے اسکول کاآغاز کیاجائیگا،طلباء کو کوویڈکی رپورٹ لانا ضروری نہیں ہوگا ۔ 23اگست سے نویں ،دسویں اورپی یو سی کے کلاسس شروع ہوجائینگے اور ہمیں اُمیدہے کہ وہ پوری دلچسپی کے ساتھ اسکول وکالج کارخ کرینگے۔
