ریاست کرناٹک میں چھ انجینئرنگ کالج بند کیے جائیں گے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلور:(انقلاب نیوزبیورو):۔ ریاست کے چھ انجینئرنگ کالج موجودہ تعلیمی سیشن سے بند رہیں گے۔ ویشویشوریا ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو) نے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے ریاست میں چھ غیر امدادی انجینئرنگ کالجوں کو منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں تین بنگلورو کے ہیں۔ ناکافی سہولیات کی وجہ سے ان کالجوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پہلے ہی ان کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کو دوسرے کالجوں میں منتقل کیا جائے گا۔ نئے داخلے کیلئےوی ٹی یو( VTU )ذمہ دار نہیں ہوگا۔وی ٹی یو کے عہدیداروں کے مطابق ، بنگلورو میں ایک اور بیلگاوی میں ایک کالج نے مالی مسائل کی وجہ سے خود بند ہونے کا انتخاب کیا اور باقی نے الحاق کی تجدید کے لیے درخواست نہیں دی۔ وی ٹی یو کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایا کہ بنیادی ڈھانچے کی کمی ، نشستیں بھرنے میں دشواری ، ناقص معیار تعلیم بندش کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چار کالجوں نے بار بار نوٹس لینے کے بعد بھی جواب دینے کی زحمت نہیں کی۔الفا کالج آف انجینئرنگ ، اسلامیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، بی ٹی ایل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ، شیخ کالج آف انجینئرنگ ، اکلویا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور سری ونایک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے الحاق منسوخ ہو گئے۔وی ٹی یو رجسٹرار ڈاکٹر ایس دیش پانڈے کو ان کالجوں میں داخل طلباء کی صحیح تعداد نہیں ملی ہے۔ وی ٹی یو سے وابستہ 12 کالج پچھلے دو سالوں میں بند ہوئے ہیں۔