مسلسل ماب لنچنگ گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کانظریہ:اویسی 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔اجمیرمیںایک فقیر اور اس کے بیٹے کو پانچ لوگوں نے پیٹا۔ ویڈیوکے وائرل ہونے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اس معاملے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔ واقعہ رام گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مسلم خاندان کانپور ، یوپی کا رہنے والا ہے۔ وہ رام گنج تھانہ علاقے میں بھیک مانگ رہا تھا ، جہاں پانچ لوگوں نے اس کی پٹائی کی۔ ملزمان نے انہیں پاکستان جانے کا بھی کہا۔ وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ایک شخص پر حملہ کر رہے ہیں ، اس دوران اس کے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی کی جا رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اسدالدین اویسی نے بھی اس ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے – وراٹ ہندوتوادی کبھی اپنے آپ کو وراٹ محسوس کرنے کے لیے کسی مسلمان فقیر کو قتل کرتا ہے ، اور کبھی بھیڑ جمع کرتا ہے اور چوڑی بیچنے والے کو مارتا ہے۔ یہ کم ظرفی گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کا نتیجہ ہے۔ اگر معاشرے نے اس سوچ کا مقابلہ نہیں کیا تو یہ کینسر کی طرح پھیلتا رہے گا۔