آپریشن کانگریس ؛ جے ڈی یس کے مزیددو اراکین اسمبلی شامل ہوسکتے ہیں کانگریس میں !

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : (انقلاب نیوزبیورو):۔اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل جے ڈی یس کے 7 سے 8 اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل ہونے کے امکانات ہیں جبکہ اولڈ میسور علاقے میں جے ڈی یس اب بھی کانگریس کے مد مقابل ہے ۔ لیکن کانگریس پارٹی کی جانب سے اولڈ میسور علاقے سے جے ڈی یس کے اراکین اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرنے کی مہم چل رہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی آرہے ہیں ۔ میسور کے جی ٹی دیوے گوڈا کا جے ڈی یس چھوڑنا طئے بتایا جارہاہےاس سلسلے میں انہوںنے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا سے تبادلہ خیال کیا ہے ، اسی طرح سے گوببی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی یس آر سرینیواس بھی کانگریس لیڈروں کے رابطے میں بتائے جارہے ہیں ۔ اسی طرح سے میسور ، منڈیا ، کولار سمیت کئی اضلاع کے لیڈران جے ڈی یس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کی تیاریوں میں ہیں ۔ ایسے میں جے ڈی یس کا پلڑا کمزور ہوتاجارہا ہے اور اگلے اسمبلی انتخابات میں انکے پاس امیدواروں کی کمی ہوسکتی ہے ۔ جے ڈی یس سے کانگریس کو آنے سے کانگریس کے لئے بھی راہیں ہموار نہیں ہیں کیونکہ یہ اراکین اسمبلی اور قدآور لیڈران کانگریس میں آنے کے بعد ٹکٹ کا مطالبہ لے کر ہی شامل ہورہے ہیں جبکہ کانگریس کے پاس پہلے سے ہی ان علاقوں کے لئے شکست یافتہ یا پھر موجودہ اراکین اسمبلی ہیں جنہیں چھوڑکر جے ڈی یس سے آنے والے اراکین کو ٹکٹ دینا مشکل ہوسکتاہے ۔ ان حالات کا جائزہ لینے کے لئے کانگریس پارٹی نے سینیر لیڈر اللم ویربھدرپا کی قیادت میں ایک کمیٹی کی تشکیل دی ہے جو دوسری پارٹیوں سے آنے والے لیڈروں کی آمد کے مثبت و منفی نتائج کا جائزہ لینگے ۔