میسور اجتماعی عصمت دری معاملہ :جئے کرناٹکا تنظیم کی مذمت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔میسور میںطالبہ پر ہونے والے اجتماعی عصمت دری کےواقع کی کڑی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو پھانسی دینے کے مطالبے پر آج جئے کرناٹکا جنا پرا ویدیکے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیااورضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔ مظاہرین نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ ریاست میں بار بار عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ٹمکور اور میسور کے واقعے نے ریاست کا سر نیچےکر دیا ہے۔ مظاہرین نے پرزور مانگ کی ہےکہ عصمت دری کرنے والوں کو پھانسی دی جانی چاہئے۔مزید مطالبے میں کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی ہمت بڑھائیں اور مناسب معاوضہ دینے کی پہل کریں۔اس کے علاوہ ریاست کے ہر ایک ضلع میںاور شہر میں نوجوان لڑکے چرس ، گانجہ، اور دیگرمنشیات جیسی غیر قانونی سرگرمیاں عوامی مقامات پر ہو رہی ہیں اور حکومت اس پرکچھ خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔ نوجوان نسلوں کو اسطرح کی غلط اور جان لیوا عادتوں سے بچانے کی کوشش ہونی چاہئے۔اس کیلئے محکمہ پولیس کو سخت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی بند کرنی چاہئے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ضمن میں پولیس کو واضح ہدایت دیں اور فوراً سماج میں پھیلے اس زہر کو جڑسے ختم کرنے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر ویدیکے کے صدر راگھوویر سنگھ ، کرشنپا، کے سدھیرکمار، ایس کویتا، شاردا پاٹل، فرانسس، پرمود، وینود، راجو وغیرہ موجودتھے۔