چنگیری:(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست کے میسور میں ایک لڑکی کی عصمت سے کھیلنے کے خلاف احتجاج و مذمت کرتے ہوئے ریاستی مہیلا اور اسٹوڈینٹ کی محافظ و ترقی انجمن کی جانب سے تعلق کے سنتے بنور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار کے ذریعہ یاداشت پیش کی گئی ۔اس موقع پر انجمن کے ریاتی صدر چرتے ناگراج نے مانگ کی اور کہا کہ عصمت دری کرنے والے ظالموں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ضلع کنرا ساہتیہ پریشد کنوینر کے سراج احمد نے کہاکہ ایسی حرکت کو انجام دینے والوں کا انکائونٹرکیا جائے۔ ملک میں عورتوں کے خلاف ہورہے ظلم و بربریت پر صرف باتیں اور چرچہ ہی کی جارہی ہے نہ کوئی مثبت قانون بنایاجارہاہے۔احتجاج میں کویئتا ،امرتا،کاویا ،ساویتا ،میگا ،جی گوویندپا ،پرشورام ، وظیفہ یاب مدرس یم وحید،اسسٹنٹ،سب انسپکٹر روی وغیرہ موجودتھے۔
