ہماری حکومت ہندوتواکے نام پر آئی ہے:ایشورپا

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹک میں ہم نے ہندوتواکے نام پر حکومت لائی ہے ، اس لحاظ سے ہم ہرحال میں ہندورسم ورواج،تہواروں اور جلسوں کو نہیں چھوڑینگے،اس بار ہر حال میں گنیش چتروتی منائینگے۔اس بات کااظہار ریاستی وزیر برائے پنچایت راج ایشورپانے کیاہے ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گنیش چتروتی کا اہتمام کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے ضرور تعائون ملے گا،البتہ ریاست میں جنا آشیروادکے دوران لوگوں کے ہجوم کوجمانے کے تعلق سے میں متفق نہیں ہوں،ذمہ دار عہدوں پر رہنے کے بعد ہمیں ذمہ داری کے ساتھ کام کرناہوگا۔سی ایم بسواراج بومئی اگلے انتخابات کی قیادت کرینگے یہ بات امیت شاہ نے کہی تھی،اس سلسلے میں جو سوال پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ امیت شاہ نے کس بنیاد پر اور کیسے یہ بیان دیاہے،اسے دیکھنا ضروری ہے۔اس تعلق سے پارٹی ایک کی نہیں سُنتی بلکہ سب کو متحد کرکے اجتماعی قیادت کے تعلق سے فیصلہ لیاجائیگا،ہاں یہ بات ضرورت ہے کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کا رول بھی اہم رہے گا جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل پارٹی کومنظم کرنے کےتعلق سے کام کررہے ہیں۔مزید انہوں نے یقین جتایاکہ ریاست کے مختلف بلدیاتی اداروں میںا نتخابات ہورہے ہیں جس میںبی جے پی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔