سہیادری کالج کیمپس میں کھیلو انڈیا گرائونڈکی تعمیر کی مخالفت: طلباءکااحتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔شہر کے سہیادری کیمپس کے حدود میں مرکزی حکومت کے خصوصی اسپورٹس ٹریننگ سنٹر(ایس ٹی سی) کی تعمیر کے خلاف سہیادری کالج کے طلباء کی جانب سے سہیادری کیمپس بچائو مہم چلائی گئی۔ اس مہم میںکالج کے سینکڑوں طلباء نے شہر کے ایم آر سرکل کو دوگھنٹوں تک گھیرائو کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ سائی انڈیا کمپنی ایک مخصوص اسپورٹس ٹریننگ سنٹر قائم کرنےکا ارادہ رکھتی ہے اس کیلئے ہم استقبال کرتے ہیں ، لیکن اس سنٹر کو سہیادری کالج کے کیمپس میں قائم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس سے کالج کے طلباء کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔ سہیادری کالج میں طالب العلموں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں ابھی نئے کالجوں کی عمارتیں بھی شروع ہوںگی، ہاسٹلس، لائبریری، لیاب کا قیام ہونا بھی باقی ہےان سب کیلئے موجودہ جگہ کافی ہے۔ اگر یہاں کھیلوں انڈیاکا تربیتی مرکز قائم ہوتاہے تو سہیادری کالج کا ثقافتی ماحول خراب ہو جائے گا۔ مظاہرین ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سہیادری کالج کے کیمپس کو کھیلو انڈیا کیلئے برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ا سپورٹس ایجوکیشن کا حصہ ہے لیکن کھیلو انڈیاکیلئے اسی کالج کےکیمپس کا انتخاب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس کیلئے شہر میں کافی جگہ ہے۔ مظاہرین پہلے توکوئمپویونیورسٹی کےشہری دفتر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا ۔ بعدازاں ایم آر ایس سرکل میں قریب 2 گھنٹوں تک احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے کچھ عرصے تک ٹریفک میں رکاوٹ پیش رہی۔ پولیس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نہ مانے۔مظاہرین اس بات کی مانگ کررہے تھے کہ احتجاج کی جگہ پر ڈپٹی کمشنر آنے چاہئے یا کوئمپویونیورسٹی کےوی سی کو آنا ہوگا، لیکن آخر میں وی سی پروفیسر ویربھدرپا نے آکر درخواست قبول کی۔ اس موقع پرپروفیسر راجیندر چینی ،کے پی شری پال، ایم گرومورتی ، کے رنگناتھ، ایچ پی گریش، پروین کمار، یوگیش سمیت کالج کے پرانے اور موجودہ سینکڑوںطالب العلموں نے حصہ لیا۔