بھدراوتی :(انقلاب نیوزبیورو):۔تعلقے کے حدود میں قائم کتوررانی چنما رہائشی اسکول میں زیر تعلیم 10 بچوں میں فلو بخار کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل پہلے 3 بچوں میں تیز بخار کی شکایت دیکھی گئی تھی بعدازاں 10 بچے اسی بخار کا شکاربنیں ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے اس ضمن میں 57 بچوں کو کورونا کا ٹیس کروایا ہے اور 57 بچے بھی کورونا کے ٹیسٹ میں منفی پائے گئے ہیں۔ گاجنور کے مورارجی دیسائی رہائشی اسکول میں زیر تعلیم 40 بچوں کو یہاںکے کتوررانی چنما اسکول میں منتقل کیا گیا ہے۔ چونکہ گاجنور کی مورارجی دیسائی اسکول کو کوویڈ کیئر سنٹر کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر ہوناساکٹے کی رہائشی اسکول میں منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ماحول کی تبدیلی کی وجہ سے بچوں میں اسطرح کا فلو پھیلا ہوا ہے۔ جملہ 10 بچوں میں نظرآئی اس بخار کا علاج اسکول میں ہی کروایا جارہا ہے۔ اس کیلئے بی آرپی پرائمری ہیلتھ سنٹر کی ڈاکٹرکو مقرر کیا گیا ہے۔
