یوٹی قادر کی کار حادثے کا شکار

داونگیرہ: ریاست کے سابق وزیر یوٹی قادر کی کار حادثے کا شکار ہوئی ہے جس میں سابق وزیر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ آج صبح منگلور سے بلگاوی کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں پر انہیں ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لینا تھا، اسی دوران قومی شاہراہ 4 پر داونگیرہ – آنےگونڈا کے مقام پر انکی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے سبب انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ واقعے کی اطلاع پاکر داونگیرہ یس پی ہنومنترایا موقع پر پہنچے اور یوٹی قادر کی عیادت کی ۔
