بنیادی کاموں کو مکمل کئے بغیر دھمکی دینے کا الزام: کارپوریٹر کی قیادت میں احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔کارپوریشن کے وارڈ نمبر 2 کیرتی نگر سے تنگاچینل تک سڑک کی ترقی کیلئےٹینڈر کی مدت ختم ہوچکی ہے لیکن ٹھیکیداروں نے سڑکوں کی ترقی کا کام مکمل نہیں کیا۔ٹھیکیدار راجنا چکاکدریاسے جب کاموں کی تکمیل کے بارےپوچھا گیا تووہ بے پراہ ہوکر اٹراسٹی کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں کارپوریٹر وی وشواس کی قیادت میں مقامیوںنے راستہ روک کراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ٹینڈر کے عمل کی میعاد ختم ہوگئی لیکن سڑکوں کا کام ٹھیکیداروں نے شروع نہیں کیا۔اس سلسلے میںتنگا اپر پروجیکٹ کے حکام کی توجہ دلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن انہوں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ وزیر نے خود حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے اسکے بعد بھی ٹھیکیدار غفلت دکھارہے ہیں۔ برسات کے موسم میں یہاں کے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس سڑک کی تعمیرکی جانی چاہئے۔دھرنے کے ذریعہ کارپوریٹر نے حکام کو موقع پر پہنچنے کی مانگ کی ہے۔ عوام کے سوال پوچھنے پر کیس داخل کرنے کی دھمکی دینے والے ٹھیکداروںکو ٹینڈر سے ترک کرتے ہوئے انکے نام بلاک لسٹ میں شامل کرنے کا مقامیوں نےدبائو ڈالاہے۔