داونگیرے(انقلاب نیوزبیورو):۔شہر کے جئے دیوا سرکل میں داونگیرے شمال اور جنوب یوتھ کانگریس کی جانب سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کو یوم بے روزگار منایا گیا ۔ ضلع یوتھ کانگریس صدر نکھل کونڈجی اور جنوب اسمبلی حلقہ کے یوتھ کانگریس صدر سید عرفان نے الزام لگایا کہ ملک کے وزیر اعظم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سالانہ دوکروڑ روزگا ر فراہم کرینگے مگر وزیر اعظم کا وعدہ جھوٹ ثابت ہوچکا ، اور الٹے ملک کے اکثر روزگار سے جڑے افراد بھی بے روزگار ہوتے جارئے ہیں ۔اقتدار کے پہلے دن سے آج تک ایک بھی نوجوان کو روزگا ر فراہم نہ کرسکے ، ملک میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ملک کی مرکزی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، اور ملک میں روزگار کے مسائل حیران کن ہوتے جارہے ہیں ،وزیر اعظم ہیں کہ آج تک صرف وعدوں کے ذریعہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوشش میں لگے ہیں،ملک میں بے روزگاری کا مسلہ ایک تاریخ بننے جارہا ہے ،لہذاء یوتھ کانگریس کی جانب سے آج 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے یو م پیدائش کو قومی یوم بے روزگار سے تعبیر کرتے ہوئے شمال اور جنوب اسمبلی حلقہ کے یوتھ کانگریس کاررکنوں کی جانب سے یوم بے روزگار مناتے ہوئے عوام کو اس حکومت کی ملک کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر بیدار کرانے کا کام یوتھ کانگریس کررہی ہے،کہ ایسی جھوٹ کے سہارے اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام کے مسائل سے رُوگردانی کرنے والی اس حکومت کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ۔اس موقع پر ضلع یوتھ کانگریس صدر نکھل کونڈجی،کانگریس شعبہء مزدور سیل کے ضلع صدر سبحان خان، ین یس یو آئی ‘ ضلع صدر رحمت اُللہ پہلوان، ضلع یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری محمد صدام،رنجیت ہیچ یس ، ونیئے جی ہیچ،جنوب اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس صدر سید عرفان، شمال اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس صدر محمد رفیق،جنوب رورل یوتھ کانگریس کمیٹی راکیش، مئیکونڈہ بلاک یوتھ کانگریس صدر سُہیل احمد،یوتھ لیڈر چرنجیوئی، ضلع کانگریس نائب صدر ساگر یل ہیچ یم کے علاوہ سیکڑوں یوتھ کانگریس کارکنان شریک رہے۔
