یڈیورپا مردِ آ ہن ہیں: بسوراج بومائی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو: (انقلاب نیوزبیورو):۔سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا مرد آہن ہیں۔ وہ ہر مسئلے کا حل ہیں، حیدرآباد کرناٹکا کی آزادی کیلئے سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مرد آہن کا لقب حاصل کیا تھا تو حیدر آباد کرناٹک کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے بی ایس یڈیورپا کو ریاست کا مرد آہن یعنی آئرن مین کہاجائےگا۔ اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے کیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں کلیان کرناٹکا تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے جو منصوبے ریاست کی فلاح وبہبودی کیلئے شروع کئے تھے ان تمام منصوبوں کو میں جاری رکھوں گااور ریاست کی ترقی کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے ساتھ تال میل رکھوں گا۔ انکی صلاح ومشورے پر ریاست کی ترقی کیلئے منصوبے رائج کئے جائینگے۔