آج نہیں تو کل ہندو راشٹر بنائینگے:نارائن سوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
چتردرگہ:۔بی جےپی ہندوئوں کے جذبات سے کھلواڑنہیں کرتی،وہ آج نہیں تو کل بھارت کو ہندو راشٹرمیں تبدیل کرکے ہی رہے گی۔اس بات کااظہارسماجی حقوق و بازآبادکاری کے وزارت کے مرکزی وزیر نارائن سوامی نے کیاہے۔انہوں نے ننجن گڑو مندرکے انہدام کے تعلق سے پوچھے جانے پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی ہندوراشٹر بنانے کیلئے ہر طرح کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی کوششیں جلد کامیاب ہونگے۔ننجن گڑور میں جس مندرکا انہدام کیاگیاہے اُس مندرکی بازآبادکاری کے سلسلے میں ریاستی حکومت جلدہی فیصلے لے گی اورمندر تعمیر کریگی۔دریں اثناء انہوں نے واضح کیاہے کہ جو لوگ ہندوراشٹرکی تائید نہیں کرتےوہ بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔