کوڈپاقانون کوسختی نافذ کیاجائے:جج مصطفیٰ حسین

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔بچوں اور نوجوانوں سمیت معاشرےکو منشیات کے استعمال سے بچانے کے مقصد سے نافذ کردہ کوڈپا ایکٹ 2003 کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جاناچاہئے۔اس بات کااظہار چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جج مصطفیٰ حسین ایس اے نے کیاہے۔ انہوں نے آج ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ جج اسوسیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ تمباکو کنٹرول سیل شیموگہ کے تعاون سےشہر کے آئی ایم اے ہال میں پولیس افسران کیلئے نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام کے تعلق سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیاگیا۔اس دوران جج مصطفیٰ حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قانون کے نفاذ میں محکمہ پولیس کا کردار اہم ہے۔کوٹپا ایکٹ بہت آسان ہے ،جس میں تمباکو پر پابندی ، تمباکو کی مصنوعات کی تشہیر ، ڈسپلے پر پابندی اور تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے اندر تمباکو کی مصنوعات کا استعمال، دکانیں اور ڈسپلے پر پابندی سمیت ، تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کو روکنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔انہوں نےکہا کہ کوٹپا ایکٹ پر آگاہی اور عمل درآمد کا فقدان ہے۔اس کا نفاذ کرنے والے افسران کی عدم توجہی ہے یا دیگر وجوہات کا سبب ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر عوامی علاقے میں سگریٹ نوشی اور کوٹپا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو پولیس افسران کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اوراسکے مؤثر نفاذ کیلئے تمام کو مل کرکوشش کرنےکی اپیل کی۔مزید بتایا کہ ضلع میں این ڈی پی ایس (نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ) کے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ یہاںتمباکوکی کاشتکاری اوراسکا استعمال بڑھ رہا ہے اوراس پر قابو پانے کیلئے افسران اورپولیس کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میںڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی رکن و سکریٹری سرسوتی کے این ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفیئر آفیسرڈاکٹر راجیش سرگی ہلی، سمیت دیگر موجودتھے۔