شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ شہر کے گوپال گوڑا اور سوامی وویکانند بڑاونےمیں بڑھ رہے سڑکوں پر ڈکیتی، لوٹ اور گھروںمیں چوریوں کے معاملات کو کم کرنےکیلئےسخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے شیموگہ ضلعی ایس پی لکمشی پرساد سے اپیل کی ہے۔ مقامیوں نے آج پولیس ایس پی لکشمی پرساد سےانکے دفتر میںملاقات کرتے ہوئے گذارش کی ہےکہ شہر کے وویکا نند بڑاونے اور گوپال گوڑا بڑاونے کافی حدتک ترقی کرچکا ہے جہاں زیادہ تر سرکاری ملازم، وظیفہ یاب ملازم، تاجراور صنعت کارمقیم ہیںاوریہ لوگ معمول کے مطابق ہر دن صبح جاگنگ، واکنگ کو گھروں سے نکلتے ہیں اوریہاںاکثر تنہا لوگوںپر لوٹ مار، ڈکیتی اور حملوں کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔ خواتین کے زیوارت،نقد رقم اور قیمتی موبائل فون چھین کرفرار ہوتے رہتے ہیں۔ ان سب واقعات سے یہاں کے مقامی لوگ تشویش کا شکار ہوچکے ہیں۔ گھروں سے نکلنے کیلئے خوف محسوس کررہے ہیں۔ مزید شکایت کی ہے کہ بند مکانات کودیکھ کر چورو بدمعاش قسم کے افراد گھروں کا تالاتوڑ کر چوری کی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ کالونی کےپارک اور خالی جگہیں غیر اخلاقی سرگرمیوںکا اڈہ بن چکے ہیں۔خراب ہوچکے اسٹریٹ لائٹ کے آس پاس، راستوں کے کنارے اورسنسان علاقےگانجہ، شراب نوشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوںکیلئےایک تحفہ بن چکے ہیں۔ایسے واقعات رونما ہونےسے روکنے کیلئے جہاں متعلقہ حکام کوتوجہ دلائی گئی ہے اورمناسب کارروائی کرنےکی اپیل بھی کی گئی ہےلیکن اسکے باوجود بھی جرائم کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔مقامیوں نے ضلعی ایس پی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ یہاں کے باشندوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزا دیں اور ایسا ماحول بنائیں جہاں رہائشی بےخوف ہوکر رہ سکیں۔ اس موقع پر جے ڈی منجوناتھ، ایچ ایم ستیانارائن، ایس سی رام چندرہ ، رامپا گوڑا، آر راج شیکھر وغیرہ موجود تھے۔
