اسکولوں و کالجوں میں لوک آیوکتہ پولیس نے کیا دورہ اور معائنہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹک لوک آیوکتہ پولیس انسپکٹر نے شہر کی سرکاری ہائی اسکول ، گنیانا دیپا سینئرسیکنڈری اسکول ، جاولی اور دیگر شیموگہ شہر ، تعلقوں کی سرکاری ، نجی اسکول اورکالجوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا کہ اساتذہ اور طالب العلم کوویڈ19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں یا نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام طلباء کو ہدایت دی کہ وہ ماسک پہنیں ،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال کریں ، گھر وںسےہی پانی اور کھانا ساتھ لائیں ، اور اپنے والدین کی طرف سے رضامندی کا خط اسکول ہیڈ ماسٹر کے یہاں جمع کرائیں۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹراور اساتذہ کو ہدایت دی کہ تمام طلباء کی آمد اور رخصتی کے وقت ہجوم پیدا نہ ہو اسکا خیال رکھنا چاہئے۔ تمام طلباء کا جسمانی ٹیمپریچر کی جانچ کرتے ہوئے ہینڈ سینیٹائزر دینے کی صلاح دی۔ بیت الخلاء میں پانی، صابن، سینیٹائزر کا مناسب انتظام ہونا چاہئے۔ ہر ایک بینچ پر صرف2 طلباء کو ہی بیٹھنے کا انتظام ہوناچاہئے۔ اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک اسکولوں میں نوڈل آفیسر کی تعیناتی کرکے کوویڈ۔19 کے رہنمائی خطوط پر عمل پیرائی ہونے والی رپورٹ کو ہردن جمع کرنے کی ہدایت دی ۔