شیموگہ:امیزان میں جاب دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک طالبہ کے بینک اکائونٹ سے 44ہزار روپئے لوٹ لئے جانے کا معاملہ سی ای این پولیس تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔ یہ واقع ساگر تعلقے کے آنند پور میں رونما ہوا ہے جہاں ایک طالبہ کو امیزان کمپنی میں کام دلوانے کی یقین دہانی دے کر ایک شخص نے لوٹ لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ کے نمبرپر کسی نامعلوم شخص نے واٹس ایپ کیا تھاجس میں اس نے امیزان میں کام دلوانے کی بات کہی تھی۔ واٹس پیغام ہدایت دی گئی تھی کہ جاب کیلئے amzonjob(https://amznjob.com/E3g8h6)ایپ ڈائون لوڈ کریں۔ بعدازاں متعدد ٹاسک دیتے ہوئےکمیشن دینے کا یقین دلایا گیا۔ اسی دوران طالبہ کے کرناٹکا بینک ا کائونٹ میں سے44 ہزار روپئے لوٹ لئے جانے کی شکایت کو متاثرہ طالبہ نے شیموگہ کے جئے نگر پولیس تھانے میں موجود سی ای این پولیس میں درج کروائی ہے۔
