تین سالہ ڈپلومہ ہوجائیگا پی یو سی کے برابر: ریاستی حکومت نے جاری کئے احکامات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔تین سالہ ڈپلومہ کورس کو پی یو سی کی تعلیم کے مساوی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے آج ا س سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔ریاستی حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے اس سلسلے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ راست تقررات یا رحم کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے کیلئےاور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تین سالہ ڈپلومہ کو پی یو سی کے برابر ماناجائیگا۔اس تعلق سے الجھنیں تھیں اور اب حتمی فیصلہ لیاجاچکاہے۔سال2015 سے پہلے جن لوگوں نے ڈپلومہ کیاہے وہ کے پی ایس سی کے ذریعے سے ہونے والے امتحانات میں کنڑا کو لازمی سبجکٹ کے طو رپر قبول کرتے ہوئے امتحان دیکر نوکریاں حاصل کرسکتے ہیں۔