امریکہ:۔ہر سال ماہِ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کئے جانے والے ایوارڈوں کیلئے سویڈش اکیڈمی، سویڈش شاہی سائنسی اکیڈمی اور کیرولینسکا انسٹیوٹ کی نوبل اسمبلی اور ناروے نوبل کمیٹی نے رائے شماری کی۔رائے شماری میں ڈیوڈ جولئیس اور آرڈیم پیٹا پوشن کو "حدّت اور لمس کے حساسوں ” کی دریافت پر نوبل ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نفسیات یا پھر طب کے شعبے میں اس وقت تک 111 نوبل ایوارڈ 222 سائنس دانوں کو دئیے گئے ہیں۔ نوبل ایوارڈ جیتنے والوں کو ایوارڈ کے ساتھ 10 ملین سویڈش کراون یعنی تقریباً 11 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل انعام بھی دیا جائے گا۔ایوارڈ کی تقریب ماہِ دسمبر میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متوقع ہے۔
