داونگیرے شہر میں عید میلاد النبی ﷺ نہایت سادگی اور پُرامن طور پر منائی گئی 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ملک میں کورونا وبا کے مد نظر حکومت کی جانب سے جاری ضوابط کےدائرہ کار میں رہتے ہوئے ممکن حد تک سماجی دوری ماسک اور سیانٹئزرز کے استعمال کے ساتھ میلاد کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ  کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ،داونگیرے  جنوب رکنِ اسمبلی ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا  ،سابق صدر تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن و بانی ملت تعلیمی ادارہ جات سید سیف اُللہ ، میلاد کمیٹی جنرل سکریٹری یاسین پیر رضوی ، جنتا دل یس ریاستی سکریٹری ٹی اضغر ،وغیرہ جلوس کے افتتاح کی فاتحہ خوانی میں شریک رہے ، افتتاح کے بعد ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا نےعالم اسلام بالخصوص شہریانِ داونگیرہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی اور کہا کہ اسلام کے نام ہی میں امن کا پیغام ہے اسلام امن اور شانتی کا مذہب ہے، اسی طرح مسلمان پیغمبراسلامﷺ کی پیدائش کی خوشی میں نکالے جانے والے اس جلوس میں امن اور شانتی کا مظاہرہ کریں۔علاوہ جلوس میں سابق رکنِ کونسل و کے پی سی سی چیرمن شعبہ اقلیت کے عبدالجبار ، ہیچ محمڈ اقبال ،سابق صدر تنظیم المسلمین صادق پہلوان ، سابق ریاستی وزیر یس یس ملیکارجن ،ش اڈوکیٹ انیس پاشاہ ،شنکر نارائن ، یشونت راؤ جادھو، مولانا آصف رضا، ایوب پہلوان ، جے امان اُللہ خان ، یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری سید خالد احمد،سٹی کارپوریشن مین حزب اختلاف کے لیڈر اے ناگراج ، اڈوکیٹ نذیر احمد ،حنیف ، نور احمد ، انور خان ، اکبر علی ،رحمت اُللہ ، محمد سمیع اُللہ ، منصور ، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی سابق صدر سراج احمد ساتھ ہزاروں فرزندانِ توحید و عاشقانِ رسول ﷺ نے جلوس میں پر امن شرکت کی۔ جلوس نہایت ہی سادگی کے ساتھ شہر میں گشت کرتے ہوئےاختتام کو پہنچا ۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر میں کئے ایک افراد انجمن اداروں تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو کھانا فروٹ اہسپتال میں مریضوں کو ادویات و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا انتظام بھی کیا گیا  ،ان میں سے ایک سماجی کارکن ،سابق سنڈیکیٹ بینک ڈائرکٹر ، ریاستی پلانگ کمیشن ممبر ،مولانا آزاد سوشیل ویلفیر آرگیانیزیشن ، و مدرسہ رحمانیہ کے صدر ڈاکٹر سی آر نصیر نے اپنی جانب سے شہر کے ‘کے آر  مارکیٹ ‘ میں واقع گورنمینٹ ومینس آئنڈ چیلڈ اہسپتال میں مریضوں کو مفت فروٹ تقسیم کیا ،پیغمبر اسلام کی ولادت کے اس جشن کے موقع پر مولانا مصطفیٰ نعیمی نے تمام مریضوں کے جلد سے جلد شفاء عالم اسلام بالخصوص ملک عزیز میں امن و عافیت بھائی چارہ عدل وانصاف  کی بحالی کی دعا کی ،ساتھ میں سینئر فامسسٹ یس پی محیب، تاج آفریدی ،بیلٹ ناصر،نوراُللہ خان،اشفاق،آصف کے علاوہ ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کے فرزند شیخو اور عزیزو بھی شریک رہے۔