دہلی:۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ اگلے مہینے سے شروع ہونے والے بورڈ امتحانات کے ٹرم 1 کیلئے شہر میں امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی درخواست دیںجو ان شہروں میں نہیں ہے جہاں انہوں نے داخلہ لیا تھا۔ سی بی ایس ای نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔سی بی ایس ای ایگزام کنٹرولرسنیم بھردواج نے کہاکہ یہ بورڈ کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ طلبہ ابھی تک اس شہر میں نہیں ہیں جہاں انہوں نے داخلہ لیا تھا، یہ طلبہ ابھی کہیں اور ہیں۔ اسی روشنی میں سی بی ایس ای مناسب وقت پر طلبہ کو مطلع کرے گا کہ وہ اپنے مربوط اسکولوں سے امتحانی مرکز کے شہر میں تبدیلی کیلئے درخواست دیں۔بھرادواج نے کہاکہ اسکول سی بی ایس ای کی ہدایات پر عمل کریں گے تاکہ درخواست کو آن لائن موڈ کے ذریعے بورڈ تک لے جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ دسویں جماعت کیلئے ٹرم 1 کا امتحان 30 نومبر سے جبکہ 12 ویں جماعت کیلئے یکم دسمبر سے منعقد ہونا ہے۔
