کیاکوویڈ19سے ہلاکتوں کی حقیقی تعدادقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ ہے؟

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
لندن:۔عالمی سطح پر کووِڈ-19 سے اموات کی سرکاری تعداد پچاس لاکھ سے متجاوز بتائی جاتی ہے لیکن ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وَبا سے ہلاکتوں کی حقیقی تعداد اس سے تین گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ ورلڈومیٹر کووِڈ-19 ٹریکنگ ٹول کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک دنیا بھرمیں 50 لاکھ 39 ہزار 536 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جمعرات کو تازہ اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے کہ آج تک 248، 938، 575 افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔امریکا عالمی سطح پر کووِڈ-19 سے اموات کی تعداد میں سب سے آگے ہے اوراب تک وہاں 750,000 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لیکن دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ مرنے والوں کی حقیقی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔اس جریدے کا کہنا ہے کہ فروری 2020 میں جب کووِڈ-19 نے پہلی مرتبہ شمالی اٹلی کو نشانہ بنایا تووہاں یہ دیکھا گیا کہ کچھ عجیب ہو رہا ہے۔مثال کے طورپرمارچ میں اٹلی کے صوبہ برگامو کے کچھ حصوں میں وائرس کی وجہ سے 1140 اموات ہوئیں لیکن گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طورپر2420 اموات ہوئیں۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، اسپین اوردیگر ممالک میں بھی جلد اسی طرح کے مظاہردیکھنے میں آئے تھے۔جولائی میں بھارت کی حکومت نے ان مطالعات کو مسترد کر دیا جن میں بتایا گیا تھا کہ اس گنجان آباد ملک میں کووِڈ-19 سے لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جواموات کی سرکاری تعداد قریباً 420,000 سے کئی گنا زیادہ ہے۔