لکھنؤ: اتر پردیش میں پچھلی حکومتوں پر طنز کستے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کا پیسہ قبرستانوں کیلئےزمین خریدنے پر نہیں، بلکہ مندروں کی تعمیر نو اور خوبصورتی پر خرچ کر رہی ہے۔ جو اتر پردیش حکومت کے زیر اہتمام عظیم الشان دیپوتسو پروگرام میں شرکت کے لیے رام کتھا پارک پہنچے یوگی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کے تحت مستفید ہونے والے لوگوں کو اگلے سال ہولی تک مفت راشن ملتا رہے گا۔
