آرین خان کیس سے الگ کیے گئے این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے

سلائیڈر نیشنل نیوز
ممبئی:۔کروز ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہے تحقیقاتی افسر سمیر وانکھیڈے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی پر شائع ایک خبر کے مطابق آرین خان معاملے کی جانچ کر رہے این سی بی افسر وانکھیڈے اب اس معاملے کی جانچ نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی ایسی بھی اطلاع مل رہی ہے کہ انھی کچھ دیگر کیسز سے بھی الگ کیا گیا ہے۔ آرین خان معاملے کی جانچ اب این سی بی کی دہلی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔