بھدراوتی:بھدراوتی پریس ٹرسٹ کے زیر اہتمام وکلاء اسوسیشن کے نو منتخب صدر کے۔ این ہرشا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت سے نوازاگیا۔ اس تقریب میں صدارت کے فرائض پریس ٹرسٹ کے صدر کنا پا نے انجام دئے، خصوصی مہمان میں شہر کے رکن اسمبلی سنگمیش ،میونسپل کائونسل صدر گیتا نجلی راجکمار، نائب صدر چنپا وغیرہ موجود تھے۔اجلاس کے آغاز میں رکن اسمبلی سنگمیش عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی قابلیت اس کے سماجی خدمات کرنے پر منحصر رہتی ہے، موجودہ نو منتخب صدر کی شخصیت کسی تعریف کی محتاج نہیںہے ، ہر ایک طبقے میں مقبولیت رکھتے ہیں ہر ایک ان کی قابلیت کی تعریف کرتا ہے۔بعد ازاں وی آئی یس ایل کارخانے کے جنرل منیجر پروین کمار نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب تعلقہ وکلاء اسوسیشن کے صدر کے۔ ین ہرشا میں عوامی خدمات کا جذبہ بہت زیادہ ہے ، وہ ہر میدان میں عوامی خدمات کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے پیش نظر آج شہر کے متعدد فلاحی اداروں کے عہدیدار اس اجلاس میں شرکت کئے ہیں، نو منتخب صدر اخباری اسوسیشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں، شہر کی عوام ان پر کافی اعتماد جتاتے ہوئے عوام کی بہترین خدمات چاہتے ہیں۔اس اجلاس میں متعدد تنظیموں کے عہدیدار اس موقع پر بات چیت کرکے نیک خواہشات کے ساتھ نو منتخب وکلاء اسوسیشن کے صدر کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر جے ڈی یس ، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ڈی یس یس کے لیڈران وغیرہ موجود تھے۔
