بے عزتی کے ڈرسے ایک ہی گھر کے 5 لوگوں نے کی خودکشی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
کولار:۔ پولیس کی تحقیقات اورپولیس تھانے کو جانے سے ہونے والی بے عزتی سے خوفزدہ ہوکرایک ہی گھرکے 5لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ شیرخوار بچے کو اغواء کرنے کا الزام جھیل رہے اس اہل خانہ کو پولیس نے تحقیقات کیلئے تھانے بلایا تھا، سماج کے بدنامی ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ایک ہی گھر کے 5 لوگوں نے اتوار کو زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ علاج ناکام ہونے کی وجہ سے منیپا(70)، انکی بیوی نارائن اما(65) داماد بابو(45) بیٹی (33) نواسی گنگوتری(12)ہلاک ہونے والوں میں سے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ پشپا کو ایک لڑکی نے اپنی شیرخوار بچی کو امانت کے طور پر دے کرگئی تھی، جس لڑکی نے بچی کو امانت کے طور پر دیا تھا وہ لڑکی محبت کی شادی رچائی ہوئی تھی، گھروالوںکو اسکی شادی اوربچے کے تعلق سے اطلاع نہ ہو اس وجہ سے اس نے پشپا کے پاس بچی کو دیکر دیوالی منانے کیلئے اپنے گائوں گئی ہوئی تھی۔ واپس لوٹ کر جب اس لڑکی نے پشپا کے پاس اپنی بچی کو طلب کیا تو پشپا نے اپنے پاس کسی بھی طرح کی بچی نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس سے ناراض ہوکراس لڑکی نے یہاں کے مہیلاپولیس تھانے میں معاملہ درج کرواتےہوئے الزام لگایاتھا کہ پشپانے اسکی بچی کو اغواء کرلیا ہے۔ اس تعلق سے تھانے میں معاملہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی گئی۔ پشپا کے اہل خانہ پولیس نے اس تفتیش سے گھبراکر ایک ہی وقت میں زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد انکا علاج ناکام ہوا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئے۔