دہلی:۔گذشتہ دنوں بھارت کے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آر ایس ایس اور ہندوتواکے خلاف تنقیدکی تھی، اُس وقت سے سنگھ پریوارکے لوگ ان سے ناراض ہوچکے تھے اور آج ہندوتوا دہشت گردوں نے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر حملہ کرتے ہوئے آگ لگا دی۔سلمان خورشیدنے ایک کتاب تحریرکی ہے جس میں انہوں نے سنگھ پریوار کی ہندوتوا وادی کو داعش کی دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے شدید تنقیدکی تھی۔اس بات سے خوفزدہ ہندو دہشت گردوں نے آج شام سلمان خورشیدکے گھر پر پہنچ کر پہلے توڑ پھوڑکی ،پھر اس کے بعد آگ لگا دی۔دو افراد کو ان کے گھر میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیاہے۔اس پر سلمان خورشیدنے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے شرم محسوس ہورہی ہے کہ ہندوتوار تنظیمیں اپنے آپ کو دہشت گرد ثابت کررہے ہیں۔جبکہ سناتن دھرم اور حقیقی ہندوتواکاشدت پسندی سے کوئی واسطہ نہیں وہ ایک پُر امن مذہب ہے۔سلمان خورشیدکے گھر پر آگ لگائی جانے کی واردات کے بعد یہ سوال اٹھایاجارہاہے کہ جب کانگریس کے سینئرلیڈران ہی حق بات کہہ کر محفوظ نہیں ہیں تودوسرے لیڈروں کا کیا حشرہوگا؟۔دریں اثناء راہل گاندھی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہاکہ بھارت میں اب کوئی محفوظ نہیں ہے۔
